ہم بجٹ کی بھر پور حمایت کریں گے، مسلم لیگ (ق)

وزیر اعظم عمران خان کی ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور ان کی پارٹی کے دیگر اعلی حکام سے ملاقات

1222849
ہم بجٹ کی بھر پور حمایت کریں گے، مسلم لیگ (ق)

وزیراعظم  پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والوں کو احتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان سے (ق) لیگ کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے ملاقات کی  جس  میں چوہدری پرویزالہی، طارق بشیر چیمہ اورمونس الہی سمیت جہانگیرترین بھی ملاقات میں موجود تھے۔ چوہدری پرویزالٰہی نے  عمران  خان کو بجٹ کی حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مرکزاورصوبے میں بجٹ منظورکروانے میں ان کی پارٹی اور وہ  اپنا بھرپورکردارادا کرتے ہوئے اس  کی منظوری حاصل کرنے کی کوششیں صرف کریں گے۔

جس پر عمران خان  کا کہنا تھا کہ حکومت کی غیرمشروط حمایت پرمسلم لیگ (ق) کی قیادت کا مشکورہوں، ہم اتحادیوں  کے ہمراہ ملک کو آگے لیجائیں گے ،  لیکن قومی دولت لوٹنے والوں کواحتساب کے عمل سے گزرنا ہوگا۔

 اس ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہی نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے جس میں  ق لیگ  نے بجٹ میں حکومت کی مکمل حمایت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں