ڈالر کی آنکھ مچولی جاری، ڈالر نے ایک بار پھر پاکستانی روپے کو کچل کر رکھدیا

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر کمزور ہوگیا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 152.10 روپے کا ہوگیا

1217718
ڈالر کی آنکھ مچولی جاری، ڈالر نے ایک بار پھر پاکستانی روپے کو کچل کر رکھدیا

انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر کمزور ہوگیا اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 152.10 روپے کا ہوگیا۔

کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر مزید مستحکم ہوگئی اور اس میں 54 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس سے ڈالر 152.10 روپے کا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوکر 152 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

 ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی دیکھی گئی، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی آگئی۔

اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 33 ہزار 600 کی سطح پر آگیا، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 85 ارب روپے کی کمی ہوگئی۔



متعللقہ خبریں