پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے بھارتی ہم منصب کو تہنیتی خط

پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کیے جانے کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی

1214645
پاکستانی وزیر خارجہ کی جانب سے بھارتی ہم منصب کو تہنیتی خط

وزیرخارجہ پاکستان  شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کو تہنیتی پیغام  بھیجا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے   اس ضمن میں ایک  خط  روانہ کرتے ہوئے  بھارتی وزیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے، خط  میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت کیے جانے کا خواہاں ہے  اور  خطے میں امن و استحکام سے ہی  مشترکہ طور پر ترقی ممکن ہے۔

یاد رہے  کہ وزیراعظم پاکستان  عمران خان نے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا۔

انہوں  نے بھارتی ہم منصب نریندرا مودی کو خط بھی لکھا تھا جس میں انہوں نے پاک بھارت مذاکرات کی دوبارہ بحالی پر زور دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں