وزیراعظم عمران خان کا عیدا لفطر پر پیغام

عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عید الفطر کے مبارک موقع پر میں تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں خوشیوں بھرا یہ دن عطاءکیا

1213741
وزیراعظم عمران خان کا عیدا لفطر پر پیغام

وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا مقصد مسلمانو ں میں اتحاد ، اخوت ، بھائی چارہ ، ایثار اور سخاوت جیسے جذبات کو فروغ دینا ہے، موجودہ حکومت نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے صحیح سمت میں سفر کا آغاز کردیا ہے، ہم انشاءاﷲ بہت جلد وطن عزیز پاکستان کو معاشی و معاشرتی مشکلات سے نکال کر ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست میں ڈھالنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عید الفطر کے مبارک موقع پر میں تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے ہمیں خوشیوں بھرا یہ دن عطاءکیا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا مقصد مسلمانو ں میں اتحاد، اخوت، بھائی چارہ ، ایثار اور سخاوت جیسے جذبات کو فروغ دینا ہے، ہم عید کی حقیقی مسرت صرف اسی وقت حاصل کر سکتے ہیں جب ہم اس موقع پر اپنے ضرورت مند عزیز و اقارب اور بہن بھائیوں کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کریں، یہ تب ہی ممکن ہے

  •  


متعللقہ خبریں