ترک معارف فاونڈیشن کی جانب سے پاکستانی یتیم بچوں کو دعوتِ افطار

پاک ۔ ترک اسکولوں میں ہر برس متعدد پاکستانی بچوں کو وظیفہ دیا جاتا ہے

1212440
ترک معارف فاونڈیشن کی جانب سے پاکستانی یتیم بچوں کو دعوتِ افطار

ترک معارف  فاؤنڈیشن   ڈائریکٹریٹ  آف پاکستان نے 300 پاکستانی یتیم بچوں کی افطاری کرائی اور انہیں اسٹیشنری  بطور ہدیہ دی۔

راولپنڈی میں واقع انجمنِ فیض الاسلام  یتیم خانے میں دی گئی دعوتِ افطار میں معارف اوقاف کے  پاکستان میں ڈائریکٹر  اور ایجوکیشن کوآرڈینیٹر عثمان دیمر ُگل ، یتیم خانے کے منیجر اسلم خان، پاک۔ترک اسکولوں  کے اساتذہ اور یتیم خانے میں مقیم بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرنے والے دیمر گل نے کہا کہ ترک معارف  فاؤنڈیشن  پاکستان میں تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون کو جاری رکھے گا، ہم ہر برس ہمارے اسکولوں میں متعدد پاکستانی بچوں کو وظیفہ دیتے ہیں ، اس یتیم خانے کے بچوں کو بھی ہم اس موقع سے استفادہ کرنے کے لیے امتحان  میں بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں