پاکستان میں سپریم کورٹ نے ای۔ کورٹ کا سنگ بنیاد ڈال دیا

پاکستان دنیا بھر میں ای-کورٹ سماعت کرنے والا پہلا ملک بن گیا

1209087
پاکستان میں سپریم کورٹ نے ای۔ کورٹ کا سنگ بنیاد ڈال دیا

پاکستان کے سپریم کورٹ نے پہلی  بار  ویڈیو لنک کے ذریعے ایک مقدمے کی سماعت کرکے ای-کورٹ کی ابتدا کر دی، پاکستان   اس حوالے سے دنیا میں ایک منفرد مقام حاصل کرتے ہوئے ای-کورٹ سماعت کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

کیس کی سماعت عدالت عظمیٰ کی کراچی رجسٹری میں ہوئی جبکہ جج صاحبان سپریم کورٹ، اسلام آباد میں موجود تھے جنہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کی۔

اسلام آباد سے کیس کی ای-کورٹ سماعت کے دوران فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملزم کی درخواست ضمانت منظور کی جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل کو درخواست ضمانت پر فیصلے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قتل کیس کے ملزم نور محمد خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سے متعلق کیس کی ای-کورٹ سماعت کی تھی۔

ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا یہ تجربہ دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا جس میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ اور بینچ میں شامل مزید 2 جج صاحبان دنیا کی تاریخ کے پہلے جسٹس جبکہ سینئر ایڈووکیٹ یوسف لغاری دلائل دینے والے پہلے وکیل بھی بن گئے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ دنیا بھر میں پاکستان کی سپریم کورٹ میں ہی ای کورٹ سسٹم کا پہلی مرتبہ آغاز ہوا ہے۔

انہوں نے مزید ریمارکس دیے کہ ای کورٹ ای کورٹ سے کم خرچ سے فوری انصاف ممکن ہوسکے گا اور سائلین پر بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔



متعللقہ خبریں