پاکستانی روپیہ بے قدری میں نشانِ عبرت بن گیا، افغانستان اورنیپال جیسےممالک کی کرنسی پاکستان سے مضبوط

گزشتہ کئی روزسے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ہر روز پاکستانی کرنسی کی بے قدری میں اضافہ ہورہا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153روپے پر پہنچ گیا، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 151روپے پرٹريڈہورہا ہے

1204978
پاکستانی روپیہ بے قدری میں نشانِ عبرت بن گیا، افغانستان اورنیپال جیسےممالک کی کرنسی پاکستان سے مضبوط

پاکستانی روپیہ دنیا  میں بے قدری  اور بے   توقیری کے لحاظ سےپست ترین سطح  پر  پہنچ گیا  افغانستان اور  نیپال جیسے ممالک   کی کرنسیاں پاکستان سے مضبوط  ہو گئیں۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153روپے پر پہنچ گیا، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 151روپے پرٹريڈہورہا ہے۔

گزشتہ کئی روزسے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مسلسل گراوٹ کا شکار ہے اور ہر روز پاکستانی کرنسی کی بے قدری میں اضافہ ہورہا ہے۔

آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لیے کئے گئے معاہدے کے بعد پاکستانی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا تھا ، افواہوں اور خدشات کے پیش نظر انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں بالعموم غیر ملکی کرنسیوں اور بالخصوص ڈالر کی خریداری دیکھی جارہی ہے ، جس کی وجہ سے روپیہ شدید دباؤ کا شکار ہے اور مسلسل بے قدر ہوتا جارہا ہے۔

منگل کے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 2 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے اضافے کے بعد 153 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے جب کہ صورت حال یہ ہے کہ مارکیٹ میں کوئی بھی ڈالر بیچنے کو تیار ہی نہیں۔

انٹربينک ميں بھی ڈالر مزيد 1روپے 35 پيسے مہنگا ہوا ، جس کے بعد انٹربينک ميں ڈالر151روپےکي نئي بلندترين سطح پرٹريڈ ہو رہا ہے۔

گذشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے اٹھہتر پیسے اضافے کے بعد ایک سو انچاس روپے پینسٹھ پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک سواکیاون روپے رہی۔

جمعہ سترہ مئی کو ڈالر اوپن مارکیٹ میں ایک سو پچاس اور انٹر بینک میں ایک سو انچاس روپے تک فروخت ہونے کے بعد معمولی سستا ہوا تھا۔

یاد رہے گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 4.58فیصد مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 48 پیسے کا اضافہ ہوا اور انٹر بینک میں ڈالر 141.39 سے بڑھ کر ڈالر 147.87 پیسے بلند سطح پر بند ہوا۔

ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 روپے 30 پیسے مہنگا ہوا تھا ، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 142.70روپے سے بڑھ کر 151 روپےبلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ماہرین معاشیات کا کہناتھا ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور روپے کی قدر میں ہونے والی مسلسل کمی باعث تشویش ہے کیونکہ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔

خیال رہے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان کا عالمی مالیاتی فنڈ سے معاہدہ طے ہوگیا، آئی ایم ایف تین سال کے لیے پاکستان کو 6 ارب ڈالر دے گا جبکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی تین ارب ڈالرز کا قرض ملنے کا امکان ہے۔



متعللقہ خبریں