چین اور روس کے وزرائے خارجہ سے خطے کی صورتِ حال پر بات چیت ہوگی: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں خطے کی صورتِ حال  کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا

1205247
چین اور روس کے وزرائے خارجہ سے  خطے کی صورتِ حال پر بات چیت ہوگی: شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو   شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے لیے بشکیک روانہ  ہوگئے ہیں نے روانگی سے قبل دنیان دیتے ہوئے  کہا ہے کہ    کانفرنس کے  موقع پر    چین اور روس کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرتے ہوئے  خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پراپنے ملک کی تشویش سے آگاہ کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشکک میں شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس ہوگا جس میں خطے کی صورتِ حال  کا تمام پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں کروں گا، اس کے علاوہ 3 اہم دو طرفہ ملاقاتیں طے ہیں۔ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تشویش ہے، چین اور روس کے وزرائے خارجہ سے باالخصوص ملنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ چاہوں گا کہ مستقل 5 ارکان سے مشاورت کروں، واپسی پر خصوصی اجلاس میں بدلتی ہوئی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ جائزے کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کو واضح نقطہ نظر دے سکیں گے۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، 2 روزہ اجلاس آج کرغزستان کے شہر بشکیک میں شروع ہورہا ہے۔ وزیر خارجہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔



متعللقہ خبریں