عمران خان کی قیاست میں کابینہ کے اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی گئی

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے والوں پر 5 فیصد،30ستمبر تک 10 فیصد اور 31 دسمبر تک اثاثے ظاہر کرنے والوں پر 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تجاویز ہیں

1200935
عمران خان کی قیاست میں کابینہ کے اجلاس  میں  ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی گئی

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ  کے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دے دی ہے۔

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے تحت 30 جون تک اثاثے ظاہر کرنے والوں پر 5 فیصد،30ستمبر تک 10 فیصد اور 31 دسمبر تک اثاثے ظاہر کرنے والوں پر 20 فیصد ٹیکس لگانے کی تجاویز ہیں۔

غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے والوں کو پاکستان بناؤ سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری کی سفارش کی گئی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے آج ہی ایمنسٹی اسکیم کا آرڈیننس جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایمنسٹی اسکیم کے تحت پاکستان میں رہنے والے 4 فیصد اور بیرون ملک رہائش پذیر افراد 6 فیصد ٹیکس ادا کرکے اپنے اثاثے ظاہرکرسکتے ہیں۔

ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہوجائے گی، اس میں توسیع نہیں کی جاسکے گی۔

اسی طرح اسکیم کے تحت بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے کے لیے 6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ اندرون ملک اثاثوں کی کل مالیت کا 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے ظاہر کیا جا سکے گا۔

کابینہ اجلاس میں مدارس کو قومی دھارنے میں لانے پر اب تک کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کو قونصلر رسائی پالیسی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں قومی ائیر لائن کے چارٹر اور ایریل ورک لائسنس کی تجدید پر غور کیا گیا جبکہ وفاقی کابینہ کراچی اور کوئٹہ کی خصوصی عدالت برائے انسداد منشیات کے ججوں کی تعیناتی، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اور مصر کے نیشنل مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یاداشت کی منظوری  بھِ دے دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں چین کی جانب سے انسداد منشیات کے لیے عطیہ کردہ سامان پر ڈیوٹی کی چھوٹ کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔

 

 



متعللقہ خبریں