پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان آج معاہد طے پا جایئگا، پاکستان کوساڑھے چھ ارب ڈالر ملنے کی توقع

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس چھوٹ کےخاتمے اورگیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اتفاق ہوگیا، حکومت نے بجلی اورگیس کی قیمت میں اضافے کی فنڈز کی شرائط منظور کرلی ہیں، اضافے سے صارفین پر تین سوچالیس ارب روپے کا بوجھ پڑے گا

1198699
پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان آج معاہد طے پا جایئگا، پاکستان کوساڑھے چھ ارب ڈالر ملنے کی توقع

پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان  معاہدہ طے پانے  کا امکان ہے۔  طے پانے والے معاہدے کی  رو سے  پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر ملنے کی  توقع ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دور ہوگا ، پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان پلان سےمتعلق اہم بیان متوقع ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس چھوٹ کےخاتمے اورگیس بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر اتفاق ہوگیا، حکومت نے بجلی اورگیس کی قیمت میں اضافے کی فنڈز کی شرائط منظور کرلی ہیں، اضافے سے صارفین پر تین سوچالیس ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

حکومت نیپرا اور  اوگرا کو خود مختار بنانے پر آمادہ ہوگئی،گیس اور بجلی کے ریگیولیٹری ادارے قیمتوں کے تعین میں خود مختار ہوں گے۔

اس کے علاوہ تقریبا سات سو ارب روپے کی ٹیکس مراعات ختم کرنے کی رضامندی ظاہر کی گئی ہے، آئی ایم ایف نے صرف انتہائی ضروری سبسڈیز کوجاری رکھنے کا کہا ہے جبکہ روپےکی قدر کو فری فلوٹ اور مہنگائی کو قابو کرنے کیلئےشرح سود میں نمایاں اضافہ پربھی ممکنہ طورپراتفاق کیاگیاہے۔

آئی ایم ایف سےجاری کھاتوں کاخسارہ آٹھ ارب ڈالرتک لانے پر اتفاق کیا گیا ہے،  آئندہ مالی سال کے لیے خسارہ گیارہ ارب ڈالر رہے گا، شرح سود دو سو بیسز پوائنٹ تک بڑھا دی جائے گی جبکہ نئے سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ آٹھ ارب ڈالر رہے گا اور 350 ارب روپے کی سبسڈی ختم کر دی جائے گی۔

تمام معاملات طے ہونے پر اسٹاف لیول معاہدہ پر آج ہونے کا امکان ہے ، پروگرام کے تحت پاکستان کو ساڑھے 6 ارب ڈالر تک کی رقم ملےگی، پاکستان کوپہلےہی آئی ایم ایف کے پانچ ارب اسی کروڑڈالراداکرنےہیں جبکہ پاکستان کوآئندہ سال گیارہ ارب ڈالر تک کے مالیاتی گیپ کا سامنا ہے۔

دوسری جانب زرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کابجٹ بھی تاخیر سے پیش کئےجانےکاامکان ہے۔بجٹ کوجون کےدوسرےہفتے پیش کئے جانے کا امکان ہے، پہلےبجٹ بائیس مئی کوپیش ہو نا تھا۔



متعللقہ خبریں