وزیر اعظم پاکستان دورہ چین پر

بیجنگ میں دوسرے روڈ اینڈ بیلٹ فورم کا آغاز

1190490
وزیر اعظم پاکستان دورہ چین پر

وزیر اعظم پاکستان  عوامی جمہوریہ چین کا دورہ کر رہے ہیں۔

انہوں  نے دارالحکومت بیجنگ میں دوسرے  روڈ اینڈ بیلٹ  فورم 2019 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کرنامیرے میرے لیے باعث ِاعزازہے، اب اس منصوبے کاخواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، یہ باہمی روابط  اورشراکت داری کا اہم ذریعہ ہے،    اس منصوبے کا  سب سے بڑا شراکت دار پاکستان ہے ۔

وزیر اعظم عمران خان  نے  پاکستان کی غیرمشروط حمایت و تعاون  پرچین کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پاکستان میں بیلٹ اینڈروڈ منصوبے کی بدولت توانائی بحران  میں گراوٹ آئی،  اب  یہ دونوں ممالک سی پیک کے آئندہ کے مرحلے کی جانب رواں دواں ہیں ۔

انہوں نے  چینی سرمایہ کاروں  کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کوپُرکشش مواقع فراہم کرتا ہے، ہم  اقتصادی ترقی کے لیے نجی شعبےکی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔  ہم چین کے ساتھ بنیادی ڈھانچے، ریلوے، توانائی اور آئی ٹی میں تعاون میں فروغ لانے کے خواہاں ہیں جب کہ زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبہ جات  میں تعاون کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔

دنیا میں جیو پولیٹکل غیر یقینی صورتحال اور تجارت میں بڑھتی ہوئی عدم مساوات اور رکاوٹوں کی موجودگی میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ تعاون، اشتراکیت، روابط اور مشترکہ خوشحالی کا ماڈل پیش کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی آر آئی منصوبہ گلوبلائزیشن کی جانب سفر کرتی اقوام کے لیے ایک نئی جہت کا آغاز ہے یہاں دنیا میں کئی ممالک کے سربراہان کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے مایوسی کے بجائے اُمید اور محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا انتخاب کریں۔

دوسری جانب چینی صدر زی جنگ پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران دنیا بھر سے آئے رہنماؤں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ عالمی تجارت کے لیے نیا پلیٹ فارم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں سب مل کر مستقبل کو روشن بنا سکتے ہیں اور دنیا کو رہنے کے لیے بہتر جگہ بنانے میں مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

 



متعللقہ خبریں