وزیر خزانہ اسد عمر مستعفی مگر عمران خان کا مکمل ساتھ دینے کا وعدہ

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہےنیاوزیرخزانہ مشکل وقت میں معیشت کو سنبھالےگا، آئی ایم ایف پروگرام میں جارہےہیں آئندہ بجٹ پراثر پڑے گا، وزیراعظم آج رات یا کل کابینہ میں مزید تبدیلیوں کااعلان کرسکتےہیں‌

1185850
وزیر خزانہ اسد عمر مستعفی مگر عمران خان  کا مکمل ساتھ دینے کا وعدہ

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، انہوں نے اپنی وزارت چھوڑ کر کوئی اور وزارت نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہےنیاوزیرخزانہ مشکل وقت میں معیشت کو سنبھالےگا، آئی ایم ایف پروگرام میں جارہےہیں آئندہ بجٹ پراثر پڑے گا، وزیراعظم آج رات یا کل کابینہ میں مزید تبدیلیوں کااعلان کرسکتےہیں‌ ۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مجھے توانائی کی وزارت کی پیش کش کی ہے، تاہم کابینہ سے الگ ہونے کا مقصد یہ بالکل نہیں کہ میں عمران خان کے ساتھ نہیں، میں ان کے نیا پاکستان کے وژن کو سپورٹ کرنے میں ہمیشہ ساتھ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 18 اپریل 2012 کو میں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی اور پی ٹی آئی کے ساتھ 7 سال کا یہ سفر بہت اچھا گزرا اور عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ آپ ملک کی بہتری کےلیے ہمارے ساتھ آئیں، تاہم انہوں نے یہ واضح کیا کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑ رہے اور عمران خان کے وژن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا بہتری کی طر ف جارہےہیں اس میں کوئی شک نہیں، تھوڑامشکل وقت ہے،ہمیں کچھ مشکل فیصلےکرناہوں گے، سب سے درخواست ہے مشکل فیصلے کرنے والے کا ساتھ بھی دیں، جہاں پرمعیشت کھڑی تھی اس صورتحال سے نکلنے کیلئے مشکل فیصلے کیے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا  آج بھی یقین رکھتاہوں نیاپاکستان بنےگااورعمران خان لیڈکریں گے، آئی ایم ایف سےجومعاہدہ کیابہترین شرائط سےکیاایساکوئی نہیں کر سکتا تھا، پاکستان تحریک انصاف کے7سالہ دورمیں بہت مشکلات دیکھیں۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ میں وزارت خزانہ چھوڑ کر توانائی کی وزارت لے لوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سے درخواست ہے میں کوئی عہدہ نہیں رکھنا چاہتا، میں نے اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لیا ہے کہ میں مزید کابینہ کا حصہ نہیں رہوں گا۔

اسد عمر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ میرا یقین ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے امید ہیں، ہم ان شاء اللہ نیا پاکستان بنائیں گے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں