وزیر اعظم پاکستان کے ایران اور چین کے دوروں کی تاریخیں طے

عمران خان 21 اپریل کو ایران اور 25 اپریل کو چین کا دورہ سر انجام دیتے ہوئے اہم امور پر بات چیت کریں گے

1182624
وزیر اعظم پاکستان کے ایران اور چین کے دوروں کی تاریخیں طے

وزیر اعظم پاکستان   عمران خان کے دورہ  چین اور ایران کی تاریخیں   طے پا گئی ہیں۔

جن  کے مطابق  وزیر اعظم  25 اپریل کوعوامی جمہوریہ چین کا  3 روزہ  سرکاری دورہ کریں گے، جس کی دعوت چینی صدر شی جن پِنگ نے دی تھی۔ وہ  دوران ِ دورہ دوسرے ون بیلٹ ون روڈ فورم میں شرکت کریں گے، جس میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے سربراہان اور مندوبین کی شرکت متوقع ہے،  عمران خان  چینی صدر اور وزیر اعظم سمیت دیگر اعلی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ان ملاقاتوں میں پاک چین راہداری منصوبے، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم  اس سے قبل 21 اپریل کو   دورہ  ایران سر انجام دیں گے ، ان کے دورے کا مقصد پاک ایران تعلقات کو فروغ دینا ہے،  عمران  خان ایران کے  روحانی پیشوا  آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں وہ امت مسلمہ کو یکجا کرنے پر بھی زور دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں