آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی وفد کے ہمراہ ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک صورت علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی، افغانستان کی صورت حال، پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی

1178905
آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کمانڈر کی وفد کے ہمراہ ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتِ حال پر غور

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک وفد نے سینٹکام کے نئے کمانڈر، جنرل کینتھ میکینزی کی قیادت میں اتوار کو چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں جیو اسٹریٹیجک صورت علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی، افغانستان کی صورت حال، پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی۔ 

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نوجوانوں کی بہادری سے کامیابیاں ملیں، نوجوان ترقی میں بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں۔

امریکی طلباء کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے، یہاں سے حسین یادیں لے کر جا رہے ہیں، امریکا میں پاکستان کی حقیقی تصویرکی عکاسی کریں گے.

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف سے امریکی کارنل یونیورسٹی کے طلباء کے وفد نے ملاقات کی تھی، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکی طلباء نے لاہور، ہنزہ، پارلیمنٹ اور اسلام آباد کا بھی دورہ کیا تھا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں