جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو اور آصف زرداری نیب کے روبرو پیش، جیالوں کا تانتا

دونوں رہنماؤں کے لئے نیب نے سوالنامہ تیار کرلیا ہے ، نیب آفس اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دونوں 19گاڑیوں کےقافلےمیں نیب دفترپہنچے ، نیب کے پرانے ہیڈ کوارٹرزکو پنڈی آفس قرار دیا گیا ہے

1166814
جعلی اکاؤنٹس کیس: بلاول بھٹو اور آصف زرداری نیب کے روبرو پیش، جیالوں کا تانتا

جعلی اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے والد آصف علی زرداری کے ہمراہ نیب راولپنڈی پہنچ گئے جہاں انہیں آج نیب نے طلب کیا ہے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

 دونوں رہنماؤں کے لئے نیب نے سوالنامہ تیار کرلیا ہے ، نیب آفس اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

دونوں 19گاڑیوں کےقافلےمیں نیب دفترپہنچے ، نیب کے پرانے ہیڈ کوارٹرزکو پنڈی آفس قرار دیا گیا ہے، اس موقع پر نیب کی درخواست پرسیکیورٹی کےسخت انتظامات کیےگئے ہیں۔

نیب آفس اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری، اسپیشل برانچ اور رینجرز اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں

نیب نے سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو خط بھی لکھا تھا جس کے بعد نیب ہیڈ آفس کے اطراف اور علاقے کی تمام سڑکوں پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

نیب ہیڈ کوارٹرز جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھاری تعداد موجود ہے۔

یاد رہے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سوالنامہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کے حوالے کرے گی۔ 124 سوالات پارک لین کمپنی سے متعلق ہوں گے جس میں اربوں روپے کی جعلی ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ پارک لین کمپنی کی 2008 کی دستاویز پر آصف زرداری کے بطور ڈائریکٹر دستخط ہیں۔

اس موقع پر اسلام آباد میں نیب کے دفتر کے باہر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد پہلے سے موجود ہے جنہوں نے اپنے رہنماؤں کے حق میں نعرے بازی کی ۔

بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کو نیب نے 11 بجے دن پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم جیالے صبح ہی سے نیب کے دفتر کے باہر جمع ہیں جہاں جیالوں اورپولیس کےدرمیان ہاتھا پائی میں 5 پولیس اہلکار زخمی جبکہ 50 افراد کو زیرحراست لے لیا گیا۔

دو مشترکہ تحقیقاتی ٹیمز نیب کے پرانےہیڈکوارٹرمیں موجود ہے،  دونوں ٹیموں کو الگ الگ کمروں میں بٹھایا جائے گا، ایک ٹیم آصف زرداری، دوسری بلاول بھٹو کا بیان ریکارڈ کرے گی جبکہ نیب کے انٹیلی جنس ونگ کو بھی طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں جے آئی ٹی آصف زرداری اور بلاول بھٹوکے بیانات ریکارڈ کرے گی ،جے آئی ٹی ارکان کی جانب سے زبانی سوالات کے ساتھ ساتھ سوالنامےبھی تیار کئے گئے ہیں جن کے تحریری جوابات طلب کئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق نیب ہیڈکوارٹرز میں پیشی سے قبل اس سے متعلق زرداری ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری،فاروق ایچ نائیک، نواز کھوکھر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نیئربخاری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس کارکنوں کو گاڑیوں میں اٹھا کر لے جا رہی ہے، پولیس ان پرامن کارکنوں کی گرفتاریاں فوری طور پر بند کرے،جو اپنے قائد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آئے ہیں۔



متعللقہ خبریں