نیا پاکستان، سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے کے لیے آج وزیراعظم نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کریں گے

175 ممالک کے شہریوں کیلئے پاکستان کے آن لائن، 50 ممالک کو آن ارائیول ویزہ کی سہولت ملے گی۔ حکومت پاکستان کی جانب سےویزا فیس میں بھی کمی کی گئی ہے

1163022
نیا پاکستان،  سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے  کے لیے آج وزیراعظم نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کریں گے

وزیراعظم عمران خان ملک میں تجارت اور سیاحت کےفروغ کیلئے آج نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کریں گے۔ 175 ممالک کے شہریوں کیلئے پاکستان کے آن لائن، 50 ممالک کو آن ارائیول ویزہ کی سہولت ملے گی۔ حکومت پاکستان کی جانب سےویزا فیس میں بھی کمی کی گئی ہے۔

 وزیراعظم آج شام پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

نئی ویزہ پالیسی کے  تحت پہلے مرحلے میں 5ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواےای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جبکہ پچپن ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر نادرا نے آن لائن اور آن ارائیول ویزا کا جدید نظام صرف 3 ماہ میں تیار کیا۔

امریکہ اور برطانیہ کی طرز پر جدید آن لائن ویزہ سسٹم تیار کیا گیا، 175 ممالک کے شہریوں کو آن لائن پاکستانی ویزے کی سہولت حاصل ہوگی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر نادرا نے آن لائن اور آن ارائیول ویزا کا جدید نظام صرف 3 ماہ میں تیار کیا۔

امریکہ اور برطانیہ کی طرز پر جدید آن لائن ویزہ سسٹم تیار کیا گیا، 175 ممالک کے شہریوں کو آن لائن پاکستانی ویزے کی سہولت حاصل ہوگی۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 170 ملکوں کے شہریوں کیلئے بھی ای ویزا سہولت ہوگی جبکہ 90 ملکوں کیلئے بزنس ویزا پالیسی لارہے ہیں۔

 

انہوں نے مزید کہا تھا کہ برطانوی شہری اب 350 پاونڈ کی بجائے صرف 8 ڈالر دے کر پاکستان کا ویزا حاصل کرسکیں گے۔

فواد چودھری نے بتایا تھا کہ امریکی صحافیوں کے لیے پاکستانی ویزا کی مدت بڑھا رہے ہیں، امید ہے امریکہ بھی پاکستانی صحافیوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی کر دے گا۔

واضح رہے جنوری کے آخر میں حکومت نے سیاحوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا ، جس کے تحت پچاس ممالک کے سیاحوں کو آن آرائیول اور 175 کو ای ویزا سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس سے قبل کہ 13 جنوری 2019 وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا تھا کہ حکومت ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے 66 ممالک کے لیے پاکستان کا ویزا ختم کر رہی ہے، تاکہ ان ممالک سے لوگ آئیں اور پاکستان میں منعقد ہونے والے فیسٹیولز کو انجوائے کریں۔

بعد ازاں حکومت پاکستان نے 97 ممالک کے لیے ویزا شرائط نرم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



متعللقہ خبریں