پاک ۔ بھارت کشیدگی کے بعد بند کی جانے والی پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر کھل گئی

کھولی جانے والی فضائی حدود  میں اب فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان کے  ہوائی اڈے بھی شامل کر دیے گئے ہیں

1159304
پاک ۔ بھارت کشیدگی کے بعد بند کی جانے والی پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر کھل گئی

پاکستان اور ہندوستان کے  دو طرفہ فضائی آپریشنز کی بنا پر بند کی جانے والی پاکستان کی  فضائی  حدود مکمل طور پر  کھول دی گئی۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی  کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق 27 فروری کو بند  کی جانےو الی اور تین روز بعد جزوی طور پر کھولی جانے والی فضائی حدود  میں اب فیصل آباد، ملتان اور رحیم یار خان کے  ہوائی اڈے بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔

اس طرح پاکستان کے تمام تر کمرشل ہوائی اڈوں سے پروازوں کی آمدو رفت بحال ہو گئی ہے۔

خاصکر ایشیا۔ یورپ  پروازوں کے روٹ میں  تبدیلی کی بنا پر  زیادہ تر پروازیں ایران چین کی فضائی حدود کو استعمال کر رہی تھیں۔

جنوبی ایشیا اور یورپ  کے  درمیان پروازوں کے لیے عمان  کی فضائی حدود کو استعمال کیا جا رہا تھا۔  یہ فیصلہ  سفر کی طوالت میں اضافے سمیت  ایندھن کے اخراجات میں بھی اضافے کا موجب بنا تھا۔



متعللقہ خبریں