پاکستان نے سرپرائز دے دیا، دو بھارتی طیارے تباہ کردیے، بھارت میں صفِ ماتم بچھ گئی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدا میں حکام نے اسے حادثہ قرار دیا تھا، جس میں دونوں پائلٹوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ اظہار کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد سری نگر ایئر پورٹ کو بند کردیا گیا ہے

1153201
پاکستان نے سرپرائز دے دیا، دو بھارتی طیارے تباہ کردیے، بھارت میں صفِ ماتم  بچھ گئی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فورسز کے 2 لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔

اس سے قبل انڈین ایکسپریس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فورسز کا ایک طیارہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے بڈگرام میں گر کر تباہ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدا میں حکام نے اسے حادثہ قرار دیا تھا، جس میں دونوں پائلٹوں کے ہلاک ہونے کا خدشہ اظہار کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد سری نگر ایئر پورٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا جواب دیتے ہوئےبھارت کو سرپرائز دے دیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستانی فضائیہ نے آج پاکستانی حدود کے اندر سے کنٹرول لائن کے پار کارروائی کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ بھارت کی مسلسل جارحیت کا جواب نہیں تھا، پاکستان نے نان ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ۔

دفتر خارجہ کے مطابق کارروائی کا واحد مقصد اپنے دفاع کے حق کا استعمال اور صلاحیتوں کا اظہار تھا، پاکستان کا مقصد ہرگز کشیدگی میں اضافہ نہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی طیارے مقبوضہ جموں کشمیرکےنوشہرہ سیکٹرمیں داخل ہوئے ،پاک فضائیہ کےطیاروں نے دو بھارتی طیاروں کو نشانہ بنایا،ایک بھارتی طیارے کو مار گرایا گیا، دوسرے کو انگیج کیا گیا۔

ا یک بھارتی طیارہ مقبوضہ کشمیر میں گرا جبکہ دوسرے طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جس کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کچھ دیر قبل بھارت کا لڑاکا طیارہ مگ ٹوئنٹی ون مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں تباہ ہوا ہے جس کے باعث دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا  تاہم اب بھارت کی جانب سے  کہا جا رہا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان کی ہے۔

یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی طیاروں نے 3علاقوں میں گھسنے کی کوشش کی ، کسی کیمپ کو نشانہ نہیں بنایا، ایک بھی لاش دکھا دیں ، اب ہماراجواب حیران کن اورغیر متوقع ہوگا، وقت اور مقام کا تعین ہم خود کرینگے، بھارت سرپرائز کا انتظار کرے۔



متعللقہ خبریں