بھارت جتنی کوشش کر لے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا: صدرعارف علوی

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی جدوجہد خودارادیت کو خون کا رنگ دیا

1139810
بھارت جتنی کوشش کر لے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا: صدرعارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عملدارآمد یقینی بنائے اور مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن تشکیل دے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا ، بھارت مقبوضہ کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا ،آتشیں اسلحے اور نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا وحشیانہ استعمال بند، مقبوضہ وادی میں کالے قوانین فوری ختم ، حریت قیادت کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے، بھارت انسانی حقوق کے عالمی مبصرین کےلئے کشمیر کے راستے کھولے اوربھارت عالمی اور سوشل میڈیا کےلئے کشمیر پر سے پابندی ختم کرے،کشمیر کے معاملے میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کی کوئی اہمیت نہیں۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی جدوجہد خودارادیت کو خون کا رنگ دیا،بھارت جتنی کوشش کر لے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا،تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت بڑھا ہے، پرامن جدوجہد آزادی کو طاقت کے استعمال سے دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر اعتمادکیا، کشمیر آج بھی تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ، آج بھی اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، بھارت مقبوضہ وادی میں اجتماعی عصمت دری کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، گزشتہ چند دہائیوں میں مقبوضہ وادی میں ہزاروں شہادتیں ہوئیں، مقبوضہ کشمیر پر تسلط قائم رکھنے کےلئے پیلٹ گنوں کا استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز معصوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ کوئی بھی غاصب ملک طاقت کے استعمال سے جذبہ حریت نہیں دبا سکتا،تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں،نہرو نے برملا کہا کہ استصواب رائے کی صورت میں کشمیری پاکستان کے حق میں فیصلہ کرینگے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے سرگرم کارکن برہان وہانی کی مثال سب کے سامنے ہے، مودی کے دورہ مقبوضہ وادی کی تصویریں چیخ رہی ہیں کہ کشمیری بھارت کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے ایک ایک ظلم کی داستان دنیا کے سامنے رکھنا ہو گی۔کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ صری کشمیریوں کو کرنا ہے، پاکستان نے گزشتہ 70 ہمیشہ امن کےلئے ہاتھ آگے بڑھایا ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو بھارت نے ہمیشہ مسترد کیا۔ صدر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر علاقائی تنازعہ نہیں بلکہ لاکھوں کشمیریوں کا مسئلہ ہے ہمیں دنیا کے سوئے ہوئے ضمیر کو جھنجھوڑنا ہے، اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے اپنی قراردادوں پر عملدارآمد یقینی بنائے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن تشکیل دے،انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ نے بھارتی مظالم کا پردہ چاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ مقبوضہ وادی میں آتشیں اسلحے کا استعمال فوری بندی کیا جائے۔ صدر نے کہا کہ نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا وحشیانہ استعمال بند کیا جائے،بھارت مقبوضہ وادی میں کالے قوانین فوری ختم کرے۔حریت قیادت کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے،بھارت انسانی حقوق کے عالمی مبصرین کےلئے کشمیر کے راستے کھولے۔بھارت عالمی اور سوشل میڈیا کےلئے کشمیر پر سے پابندی ختم کرے،کشمیر کے معاملے میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کی کوئی اہمیت نہیں۔



متعللقہ خبریں