وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر سے ملاقات

عمران خان

1119540
وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر سے ملاقات

صدر  رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترکی، پاکستان اور افغانستان سہہ فریقی اجلاس  ترکی میں 31 مارچ کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد استنبول میں منعقد  ہو سکتا ہے۔

 خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان اسوقت  صدر ترکی کی دعوت پر ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔

صدرِ ترکی نے  مہمان وزیر اعظم کوایوان صدر میں شرف ملاقات بخشا۔

بلمشافہ مذاکرات کے بعد سر انجام پانے والے بین الاوفود مذاکرات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا ۔

دونوں سربراہان نے بعد ازاں مشترکہ  پریس     کانفرس کا اہتمام کیا۔

صدر ترکی نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گرد تنظیم فیتو کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے والے پاکستان سپریم کورٹ کا فیصلہ  باعث مسرت ہے۔   انہوں نے پاکستان میں سرگرم فیتو کے اسکولوں کو معارف فاؤنڈیشن   کے سپرد کیے جانے کے حوالے سے کہا مجھے امید ہے کہ ہمارا یہ باہمی تعاون جاری و ساری رہے گا۔

وزیر اعظم  پاکستان  عمران خان کے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد  پہلی بار ترکی کا دورہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے صدر ایردوان نے بتایا کہ "میں    اس موقع پر عام انتخابات میں  شاندار کامیابی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔  موصوف  صحیح معنوں میں مولانا رومی کے پرستارو دلدادے ہیں۔ جناب  وزیر اعظم کی  مقبرہ رومی  کی زیارت  اس دوستی کی نشانی ہے۔  پاک ترک دوستی کے روابط صدیوں پرانے ہیں، ترکی کل کی طرح آج اور آئندہ بھی پاکستان کے شانہ بشانہ رہنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔

عمران خان نے بھی اس موقع پر کہا کہ  پاکستان اور ترکی ایک دوسرے کے انتہائی قریب ممالک کی حیثیت حاصل کریں گے۔ اور مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان۔ ترکی ۔افغانستان سربراہی اجلاس افغانستان میں امن و آشتی کے قیام میں بار آور ثابت ہو گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں