وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں

ذرائع کے مطابق چیف آف پروٹوکول وزارت خارجہ قطر نے وزیر خارجہ شاہ محمود کا استقبال کیا۔سفیر ابراہیم یوسف فخر اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی وزیراعظم ،نائب وزیراعظم قطر سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے

1116048
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے، اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچ گئےجہاں وہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورے پر دوحا ایئرپورٹ پہنچے تو قطری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق چیف آف پروٹوکول وزارت خارجہ قطر نے وزیر خارجہ شاہ محمود کا استقبال کیا۔سفیر ابراہیم یوسف فخر اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ شاہ محمود قریشی وزیراعظم ،نائب وزیراعظم قطر سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات میں پاکستان قطر تعاون بڑھانے اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال ،افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ قطر افغان مفاہمتی عمل میں کردار اداکرتارہاہے،اس سلسلے میں قطری حکام سے مشاورت ضروری ہے ۔

اس سے قبل وزیر خارجہ قطر روانہ ہونے کے لیے بغیر پروٹوکول کے ائیرپورٹ پہنچے، شاہ محمود قریشی ائیرپورٹ پرعام شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے رہے۔



متعللقہ خبریں