ترکی اور پاکستان کی دوستی کو تجارت میں بھی منعکس کرنے کی ضرورت ہے: گورنرغازی انتیپ

غازی انتیب کے گورنر داود گل نے کہا کہ ترکی  اور پاکستان  دونوں بڑے قریبی دوست ہیں اور ان دونوں   ممالک کو  تجارت کو فروغ دینے کے لئے بھی کام کرنا ہوگا

1110724
ترکی اور پاکستان کی دوستی  کو تجارت میں بھی منعکس کرنے کی ضرورت ہے: گورنرغازی انتیپ

 

غازی انتیب کے گورنر داود گل نے کہا ہے کہ اس شہر میں دنیا کے مختلف شہروں کے ساتھ رقابت رکھنے والی کئی  ایک  پروڈکٹس کو تیار کیا جاتا ہے۔

 سلک روٹ  ڈویلپمنٹ ایجنسی  کے زیراہتمام پاک ترک بزنس فورم کا اجلاس  غازی انتیپ میں منعقد ہوا۔

غازی انتیب کے گورنر داود گل نے کہا کہ ترکی  اور پاکستان  دونوں بڑے قریبی دوست ہیں اور ان دونوں   ممالک کو  تجارت کو فروغ دینے کے لئے بھی کام کرنا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ غازی انتیپ میں بڑی تعداد میں اعلی پائے کی  پروڈکٹس تیار کی جاتی ہیں۔  دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی اعلی پائے کی پروڈکٹس کو فروخت کرنے کی ضرورت ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں مہنگے داموں فروخت کی جانے والی پروڈکٹس کو غازی انتیپ میں بڑے  اچھے داموں میں خریدنے کے امکانات موجود ہیں۔

سلک روٹ ڈویلپمنٹ ایجنسی کے سیکریٹری جنرل برہان آق یلماز نے کہا ہے کہ ان کے  ایجنسی سن  2010 سے علاقے کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے اور غازی انتیپ  کو مشرق وسطیٰ کا تجارتی مرکز بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان اگرچہ بڑے گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہے لیکن یہ تعلقات تجارتی شعبے میں  دونوں ممالک کی توقعات کے مطابق نہیں ہیں۔  اس لئے دونوں ممالک پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔  ماضی سے جاری قریبی تعلقات کو تجارتی شعبے میں ڈھالتے ہوئے  تجارتی حجم کو دونوں ممالک کے مفادات کے عین مطابق بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز چیمبرز  آف فیڈریشن کی ڈپٹی چئیرپرسن نازلی  عابد  نثار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لئے بڑے مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

فورم کے تحت مختلف سیمینار اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔



متعللقہ خبریں