برطانیہ اپنے موقف کو واضح کرے، ینکر

یورپی یونین کمیشن  19 دسمبر کو برطانیہ کی یونین سے بلا معاہدے کے  علیحدگی  کی صورت  میں برسلز  کی تیاریوں کے بارے میں آگاہی کرائے گا

1106737
برطانیہ اپنے موقف کو واضح کرے، ینکر

یورپی یونین کمیشن  کے سربراہ جین کلاڈ ینکر  کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو چند ہفتوں کے اندر بریگزٹ سلسلے سے متعلق توقعات کو واضح طور پر  ان تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

یین کلاڈ ینکر نے یورپی یونین کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے  یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

ینکر نے بریگزٹ کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ"ہمارے برطانوی دوست ہم سے ہماری خواہشات دریافت کرنے کے بجائے  مستقبل میں باہمی تعلقات کے حوالے سے اپنے مطالبات کو زیرِلب لانا چاہیے۔ میں اس معاملے   کو واضح کیے جانے کا منتظر ہوں۔"

یورپی یونین سے علیحدگی سلسلے  میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر زور دینے والے ینکر نے کہا کہ "یورپی یونین کمیشن  19 دسمبر کو برطانیہ کی یونین سے بلا معاہدے کے  علیحدگی  کی صورت  میں برسلز  کی تیاریوں کے بارے میں آگاہی کرائے گا۔"

انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں بریگزٹ معاہدے پر رائے دہی کے حوالے سے ایک سوال  کے جواب میں  بعض اوقات اپنی نفسیات کو بھی سمجھنے میں دشواری کا سامنا ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا  کہ لیکن برطانوی پارلیمنٹ کی نفسیات کو سمجھنا کہیں زیادہ کٹھن کام ہے۔

 


 



متعللقہ خبریں