سندھ حکومت کی 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ: بلاول بھٹو

سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ  اٹھارویں ترمیم اپنے لئے نہیں پاکستان کےلئے ہے،مجھے پتا ہے وہ کونسی طاقتیں ہیں جو پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں

1098755
سندھ حکومت کی 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ کیلیے اگلے ہفتے کے آغاز پر اجلاس بلا لیا۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان توڑنے کی خواہشمند طاقتوں سے واقف ہوں۔

سکھر میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ مجھے پتا ہے اٹھارویں ترمیم سے بڑے لوگوں کو تکلیف ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سہ ماہی کارکردگی پر بریفنگ سے متعلق وزیراعلی سندھ کو ہدایات گزشتہ روز سکھر ایئرپورٹ لاؤنج میں ہونیوالی ملاقات میں دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعلی سندھ سے کہا کہ وہ سہ ماہی جائزے پر پیر یا منگل کو اجلاس رکھ لیں جس میں تمام صوبائی وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ دی جائے، بریفنگ میں بتایا جائے پہلے 3 ماہ کے دوران تعلیم، صحت، سماجی ترقی کیلیے کیا اقدامات اٹھائے گئے، غربت کے خاتمے کیلیے جاری و مجوزہ منصوبوں ، صحت و غذائی ضروریات کے حوالے سے اقدامات میں پیشرفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔

اس موقع پر سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ  اٹھارویں ترمیم اپنے لئے نہیں پاکستان کےلئے ہے،مجھے پتا ہے وہ کونسی طاقتیں ہیں جو پاکستان کو توڑنا چاہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں