پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم

ذرائع کے مطابق پاکستان کا وفد مذاکرات کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرےگا جس کے بعد آئی ایم ایف کا وفد دوبارہ پاکستان آنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا

1092063
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم

پاکستان نے آئی ایم ایف کے بعض مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

فریقین اپنے اپنے موقف سے ڈٹے رہے۔ پاکستان نے چین کے ساتھ مالی معاونت کی تفصیلات دینے سے صاف انکار کر دیا۔ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے مذاکرات کے بعد الگ الگ اعلامیہ جاری کیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور وزارت خزانہ میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق فریقین اپنے اپنے موقف پر قائم رہے جس کے باعث چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکج پر پیش رفت نہ ہوسکی۔ پاکستان نے چین سے ملنے والی مالی معاونت کی تفصیلات دینے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرت پچھلے دو ہفتے سے جاری تھے جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کی مالی امداد کے لیے سخت شرائط سامنے آئیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف اور پاکستان پُر امید ہیں کہ اگلے سال 15 جنوری سے قبل کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نےآئی ایم ایف کےکچھ مطالبات تسلیم کرنے سے معذرت کرلی ہے جس میں روپے کی قیمت میں کمی، ٹیکسوں کی شرح بڑھانے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے 20 سے 22 فیصد تک بجلی کی قیمت میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا جس سے پاکستان نے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا وفد مذاکرات کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرےگا جس کے بعد آئی ایم ایف کا وفد دوبارہ پاکستان آنے کے بارے میں فیصلہ کرے گا۔



متعللقہ خبریں