صوبائی وزراء کارکردگی دکھائیں وگرنہ گھر چلے جائیں

وزیر اعظم نے لاہور کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعلی اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی

1078657
صوبائی وزراء کارکردگی دکھائیں وگرنہ گھر چلے جائیں

وزیراعظم عمران خان نے صوبہ پنجاب کے وزرا کو 2 ماہ کے اندر اپنی کارکردگی بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ  مثبت کام کریں  بصورتِ دیگر  گھر جانے کے لیے تیار رہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی سے وزیر اعظم کے خطاب کے حوالے سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے  صوبائی وزیر ِہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم نے صوبائی وزراء  کو متنبہ  کیا ہے کہ اگر ان کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو  کابینہ میں رد و بدل کے بجائے موجودہ وزراءکی چُھٹی کر دی جائیگی۔  وزیراعظم پاکستان  نے گزشتہ روز لاہور کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے پارلیمانی پارٹی سے  خطاب کیا اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی۔

میاں محمود الرشید  نے بتایا ہے کہ  وزیراعظم نے کابینہ اراکین سے  مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر ضلعے میں ترقیاتی کاموں کو فوقیت دینی چاہیے اور اس کی منصوبہ بندی  عوام الناس  کے مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے  کی جانی چاہیے تا کہ انہیں احساسِ طمانیت ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کےا جلاس میں وزیر اعظم نے سعودی عرب کی جانب سے ملنے والے مالیاتی پیکج کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور بتایا کہ وہ چین جا رہے ہیں جہاں سے قوم کو مزید خوش خبری ملنے کی امید ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں قرض لینے نہیں بلکہ سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے حصول کے چین جارہا ہوں، چین بھی ان دونوں شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کا خواہاں ہے۔



متعللقہ خبریں