وزیراعظم عمران خا ن، شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

وزیراعظم سعودی عرب میں تین روزہ سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے، تین روزہ کانفرنس کاعنوان ہے"مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات"

1072885
وزیراعظم عمران خا ن، شاہ سلمان کی خصوصی  دعوت پر آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں

وزیراعظم دو روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ  ہو رہے ہیں جہاں  وہ کل  سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

تین روزہ کانفرنس کاعنوان ہے"مستقبل کی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات" ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ اسد عمر اور وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری وزیرِ اعظم کے ہمراہ جائیں گے جبکہ وفد میں مشیرِ تجارت رزاق داﺅد، سیکریٹری خارجہ اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ شامل ہیں۔

ملک کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے وزیراعظم عمران خان فرنٹ لائن پر آگئے، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے آج سے غیرملکی دوروں پر نکلیں گے۔

وزیراعظم عمران خان پہلے مرحلے میں آج سعودی عرب پہنچیں گے، جہاں منگل کو ریاض میں سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

سعودی قیادت کے ساتھ معاشی تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت ہوگی، واپسی پر وزیراعظم عمر ان خان سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے بھی ملیں گے۔ دورہ سعودی عرب مکمل ہونے پر وزیراعظم 28 اکتوبر کو ملائیشیا جائیں گے، جہاں پاک ملائیشیا معاشی تعاون پربات چیت ہوگی۔

وزیراعظم 29 اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے اور 3 نومبر کوچین کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم چینی قیادت سے سی پیک اور معاشی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان کا یہ دوسرا دورہ سعودی عرب ہے ، اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان 18 ستمبر کو دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب گئے تھے جو ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا، ان کے لیے خصوصی طور پر روضہ رسولﷺ کے دروازے کھولے گئے تھے۔

 

 



متعللقہ خبریں