دنیا کشمیرمیں جاری ظلم و ستم رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل درآمد کروائے : عمران خان

وزیر اعظم عمران   خان نے سوشل میڈیا پر اظہار مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اب دنیا کو آگے بڑھتے ہوئے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ  کی قرادادوں پر عمل درآمد  کروانا ہوگا اور   کشمیر پر ہونے والے مظالم کو رکوانا ہوگا

1073008
دنیا کشمیرمیں جاری ظلم و ستم رکوانے کے لیے اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل درآمد کروائے : عمران خان

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے مزید 11کشمیری نوجوان شہید کردیے، کشمیرمیں جاری دہشت گردی کے حوالے سے وزیر اعظم عمران   خان نے سوشل میڈیا پر اظہار مذمت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اب دنیا کو آگے بڑھتے ہوئے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ  کی قرادادوں پر عمل درآمد  کروانا ہوگا اور   کشمیر پر ہونے والے مظالم کو رکوانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فوج نے دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران مقبوضہ کشمیرمیں بےگناہ کشمیریوں کے قتل کی پر روز مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیاہےبھارت مسئلہ کشمیرکومذاکرات سےحل کرے، مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں ، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیاجائے۔

گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کی جانب سےضلع کولگام کے علاقے لارو میں 9نوجوانوں کو شہید کیا گیاتھا جبکہ2نوجوان سرحد کے قریب جعلی مقابلے میں شہید کیے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں11کشمیریوں کی ہلاکت پر آج مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروسز کے مطابق ہڑتال کی کال سیدعلی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔

واضح رہے بھارتی مظالم کے نتیجے میں گزشتہ روز 9کشمیری شہید ہوگئے تھے جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

کشمیری انتظامیہ نے واقعے کے بعد وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند کردی ہے۔



متعللقہ خبریں