قبائلی علاقہ جات کی تعمیروترقی، عوامی زندگی میں تبدیلی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے: عمران خان

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات میں گورنرخیبرپختوانخواشاہ فرمان بھی موجود تھے

1061229
قبائلی علاقہ جات کی تعمیروترقی، عوامی زندگی میں تبدیلی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے: عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقہ جات کی تعمیر و ترقی اور عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،قبائلی علاقہ جات میں پائی جانے والی معدنیات پر قبائلی عوام کا حق ہے، یہ معدنی دولت قبائلی علاقہ جات کی بہتری اور تعمیر و ترقی کےلئے خرچ کی جانی چاہئے، کسی کو قبائلی عوام کے حق کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے فاٹا کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات میں گورنرخیبرپختوانخواشاہ فرمان بھی موجود تھے۔وفد میں گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری، وزیرِاعظم کے مشیر شہزاد ارباب اور ارکان قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، ساجد خان، محمد اقبال آفریدی، منیر خان اورکزئی، ساجد حسین طوری، جواد حسین، محمد جمال الدین، محمد علی اور عبدالشکور شامل تھے۔دوران ملاقات فاٹا اراکین اسمبلی کا کہناتھا کہ این ایف سی ایوارڈکا 3 فیصد حصہ جلدازجلدفاٹاکودیاجائے،فاٹاکو این ایف سی کے حوالے سے آ ئینی تحفظ دیاجائے اور فاٹا کے عوام کے کئے اسلحہ سے متعلق بھی کوئی پالیسی بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ فاٹا کے علاقوں سے ایم پی ایزکی تعداد16سے بڑھا کر24کردی جائے،فاٹاکے لئے ایم این ایزکی موجودہ تعدادکو برقراررکھا جائے۔

 اس موقع پر فاٹا کے صوبہ خیبرپختونخوا میں انضمام، ترقیاتی منصوبوں اور قبائلی علاقوں کے عوام کو درپیش مختلف مسائل کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔

زیراعظم نے کہا کئی دہائیوں سے قبائلی علاقوں کے محب الوطن عوام نے بے شمار مسائل اور مشکلات برداشت کی ہیں۔ ان کی زندگیوں میں واضح تبدیلی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تعمیر و ترقی، صحت، تعلیم سمیت ملک کے دیگر حصوں میں موجود سہولتوں کی فراہمی اور نوجوانوں کے لئے روز گار کی فراہمی جیسے اہم ایشوز کے حل کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی، معدنیات پر قبائلی عوام کا حق ہے۔ کسی کو قبائلی عوام کے حق کا استحصال نہیں کرنے دیا جائے گا، وزیرِاعظم نے قبائلی علاقوں میں عوام سے سرکاری افسروں کے نامناسب روئیے کی شکایت پر اظہار ناپسندیدگی کیا اور کہاکہ سرکاری افسر اپنا قبلہ درست کریں اور عوام کے لئے مشکلات کا باعث نہ بنیں۔



متعللقہ خبریں