وطن کو ہماری جان و مال سب پر برتری حاصل ہے، وطن ہی سے ہم قائم و دائم ہیں: آرمی چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ جس کے دوران انہوں نے فیکلٹی اور کیڈٹس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کیڈٹس پیشہ وارانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ دیں

1056090
وطن  کو ہماری جان و مال سب پر برتری حاصل ہے، وطن ہی سے ہم قائم و دائم ہیں: آرمی چیف

سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے اس کے بعد جوانوں کی سیفٹی اور ویلفیئر آتی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول کے دورے کے موقع پر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ملٹری اکیڈمی کاکول کا دورہ جس کے دوران انہوں نے فیکلٹی اور کیڈٹس سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کیڈٹس پیشہ وارانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ دیں۔

آرمی چیف کمانڈنٹ میجرجنرل اختر نواز ستی کی اکیڈمی کےمختلف پہلووں پر بریفنگ بھی دی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے فیکلٹی اور کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کیڈٹس پیشہ وارانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ دیں، ان کا کہنا تھا کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے اس کے بعد جوانوں کی سیفٹی اور ویلفیئر آتی ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ جوانوں کی بہبود، تحفظ اور احترام دوسری ترجیح ہوتی ہے، فوجی افسروں کی سہولت ہمیشہ آخری ترجیح ہوتی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو کمانڈنٹ میجرجنرل اختر نواز ستی کی اکیڈمی کےمختلف پہلووں پر بریفنگ بھی دی۔

واضح رہے کہ گذشتہ دونوں آرمی چیف نے چین کا  تین روزہ دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقات کی۔

اس دورے میں آرمی چیف نے چینی صدر سے بھی ملاقات کی، جس میں‌ علاقائی سیکیورٹی اور درپیش چیلنجز پرتبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں