نئے پاکستان کی تشکیل پورےزوروشورسےجاری،آج چوہدری سروراور شاہ فرمان گورنرکی حیثیت سےحلف اٹھائیں گے

چوہدری محمد سرور کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی جبکہ خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر شاہ فرمان کی تقریب حلف برداری بھی آج سہہ پہر ہوگی

1043363
نئے پاکستان کی تشکیل پورےزوروشورسےجاری،آج چوہدری سروراور شاہ فرمان گورنرکی حیثیت سےحلف اٹھائیں گے

تحریک انصاف کی جانب سے نئے پاکستان کی بنیادیں  رکھنے اور نئے پاکستان کی عمارت کو متشکیل دینے کے لیے  کل صدارتی  انتخابات کے بعد آج  پنجاب کے نامزد گورنر چوہدری محمد سرور اور خیبرپختونخوا کے نامزد گورنر شاہ فرمان اپمنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا رہے ہیں۔

چوہدری محمد سرور کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گورنر پنجاب نامزد کیا گیا ہے، ان کی حلف برداری آج شام گورنر ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نئے گورنر پنجاب سے عہدے کا حلف لیں گے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کے نامزد گورنر شاہ فرمان کی تقریب حلف برداری بھی آج سہہ پہر ہوگی، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نئے گورنر سے حلف لیں گے، شاہ فرمان صوبے کے 32ویں گورنر ہوں گے۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخاب کی وجہ سے دونوں صوبوں کے گورنروں کی تقریب حلف برداری موخر کر دی گئی تھی۔

سینیٹر چوہدری سرور نے مستعفیِ ہونے کا فیصلہ موخر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ 4 ستمبر کو صدارتی الیکشن میں عارف علوی کو ووٹ دینے کے بعد سینیٹ سے مستعفی ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ صدارتی الیکشن میں پارٹی امیدوار کو کامیاب کروانا پہلی ترجیح ہے۔ چوہدری سرور نے منگل 28 اگست کو گورنر پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھانا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں