وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کاعیدالضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات اور تعصبات کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہیے۔ عیدالضحیٰ کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں عیدالضحیٰ کے پر مسرت موقع پر میں پاکستانی ق

1036435
وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کاعیدالضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام پیغام

وزیراعظم عمران خان نے قوم کو عید الا ضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دُنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی ہے جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجزن نہ ہو،سنت ابراہیمی کی پیروی کا تقاضا ہے کہ ہم زندگی کے ہر شعبے میں ایثار و قربانی کا مظاہرہ کریں۔

ہمیں اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات اور تعصبات کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہیے۔ عیدالضحیٰ کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں عیدالضحیٰ کے پر مسرت موقع پر میں پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا گو ہوں کہ وہ ہماری عبادات اور قربانیاں قبول و منظور فرمائے اور انہیں ہمارے لیے اپنی رضا و خوشنودی کے حصول کا ذریعہ بنا دے۔ انہوں نے کہاکہ عید الا ضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضر ت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے۔ آج کے دِن ان عظیم انبیا ئے کرام نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی لازوال مثال قائم کی جس کی تاقیامت پیروی کی جاتی رہے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے۔ دُنیا میں کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی ہے جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجزن نہ ہو۔ قربانی صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنے آپ کو مکمل طور پر اپنے رب کریم کے حکم کے تابع کرنا اوراپنی خواہشات و مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے قربان کرنا ہے۔ یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی صلاحیت کو اُجاگر کرنے کاباعث بنتا ہے جو اُسے صبر آزما لمحات اور مشکل ترین حالات میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے اور راہ راست سے بھٹکنے نہیں دیتا۔

  •  


متعللقہ خبریں