بلوچستان اسمبلی میں تمام ارکان نےحلف اٹھالیا، بلوچستان عوامی پارٹی حکومت تشکیل دینے میں مصروف

بی اے پی کو بلوچستان اسمبلی کی 50 عام نشستوں میں اپنی جماعت کے اراکین سمیت کل 30 اراکین کی حمایت حاصل ہے

1031026
بلوچستان اسمبلی میں تمام ارکان نےحلف اٹھالیا، بلوچستان عوامی پارٹی حکومت تشکیل دینے میں مصروف

بلوچستان اسمبلی میں آج منعقد ہونے والے   اجلاس میں صوبے سے نومنتخب اراکین نے حلف اٹھایا ہے۔

25 جولائی کو ملک میں ہونے والے قومی اور صوبائی  اسمبلیوں کے انتخابات میں بلوچستان میں   نئی وجود میں   آنے والی    سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) صوبے میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔

بی اے پی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہیں اسمبلی میں اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور وہ صوبے میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

خیال رہے کہ بی اے پی کو صوبے میں اتحادی حکومت بنانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کے بعد سادہ اکثریت حاصل  ہے۔

بی اے پی کو بلوچستان اسمبلی کی 50 عام نشستوں میں اپنی جماعت کے اراکین سمیت کل 30 اراکین کی حمایت حاصل ہے۔

بی اے پی کی جانب سے متفقہ طور پر پارٹی سربراہ جام کمال کو نئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نامزد کیا گیا تھا اور جلد ہی   جام کمال   کو  صوبے کا نیا  وزیر اعلیٰ منتخب کرلیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں