نگراں حکومت نے 12 سے 14اگست کے درمیان قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے سمری ارسال کردی

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری ارسال کردی گئی ہے اور اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کا کہا گیا ہے

1028115
نگراں حکومت نے 12 سے 14اگست  کے درمیان  قومی اسمبلی کے اجلاس کے لیے سمری ارسال کردی

نگران وزیر اطلاعات علی ظفر  نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کے لیے سمری بھیج دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے سرکاری نتائج جاری کردیئے ہیں جس کے بعد انتقال اقتدار کے لیے کام شروع کردیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے سمری ارسال کردی گئی ہے اور اجلاس 12 سے 14 اگست کے درمیان بلانے کا کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور پھر قائد ایوان کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت 15 اگست سے پہلے اجلاس بلانا لازمی ہے لیکن الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔

 

 



متعللقہ خبریں