عمران خان سب سے پہلے پیٹرول اور بجلی کے نرخوں میں کمی کریں گے

عمران خان، وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی  میں اپنی پہلی تقریر  کے دوران پیٹرول اور بجلی کے نرخوں میں حیرت انگیز کمی  کا اعلان کریں گے

1026027
عمران خان سب سے پہلے پیٹرول اور بجلی کے نرخوں میں کمی کریں گے

پاکستان کی سیاسی جماعت تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان، وزارت اعظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد قومی اسمبلی  میں اپنی پہلی تقریر  کے دوران پیٹرول اور بجلی کے نرخوں میں حیرت انگیز کمی  کا اعلان کریں گے۔

اطلاع کے مطابق عوام کو فوری ریلیف کے لئے پارٹی رہنماوں نے عمران خان کو پیٹرولیم کی مصنوعات اور بجلی  کی قیمتوں میں کمی کا مشورہ دیا ہے۔

سینئیر پارٹی رہنماوں کا موقف ہے کہ  پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں کمی سے ملک بھر میں عوام کو ریلیف ملے گا ، مہنگائی کے طوفان میں کمی آئے گی اور اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

پارٹی رہنماوں نے کسانوں کے ریلیف کے لئے کھاد کی قیمتوں میں کمی اور خصوصی پیکیج  کے اعلان کا بھی مشورہ دیا ہے۔

پارٹی کی سینئر قیادت کا خیال ہے کہ ن لیگ کے پانچ سالہ دور حکومت میں پیٹرول  کی قیمتیں بلند ترین سطح پر رہیں  جس پر تحریک انصاف بطور حزب اختلاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتی رہی، اگر تحریک انصاف کی حکومت میں بھی عوام کو فوری ریلیف نہ ملا تو نہ صرف عوام کی طرف سے غم و غصے کا سامنا کرنے پڑے گا بلکہ اس کا حزب اختلاف جماعتوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اطلاع کے مطابق عمران خان نے اس تجویز کو سراہا ہے اور اس پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔



متعللقہ خبریں