تحریک انصاف نے ایم کیوایم کےقلعےکراچی کےعوام کوخوف سےنجات دلواکردل میں اتارلیا،14نشستیں حاصل

پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کی ایم کیو ایم  کی  تمام اہم نشستیں چھیننے  کے علاوہ  ایم کیو ایم کے گڑھ  این اے  254 جو عزیز آباد پرمشتمل ہے اورجس میں نائن زیرو ایم کیو ایم کا مرکز بھی شامل ہے  میں محمد اسلم نے ایم کیو کے شیخ صلاح الدین کو شکست دے ڈالی ہے

1020618
تحریک انصاف نے ایم کیوایم کےقلعےکراچی کےعوام کوخوف سےنجات دلواکردل میں اتارلیا،14نشستیں حاصل

کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 اور سندھ اسمبلی کی 43 نشستوں کے نتائج آگئے، تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 14 اور سندھ اسمبلی کی 20 نشستیں جیت لی ہیں ۔

 کراچی کو ایم کیو ایم کا قلعہ سمجھا جاتا تھا جس کے در و دیوارپاکستان تحریک انصاف نے ہلا دئیے ہیں اور   لوگوں کے دلوں میں  اپنے لیے جگہ بنا لی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے کراچی کی ایم کیو ایم  کی  تمام اہم نشستیں چھیننے  کے علاوہ  ایم کیو ایم کے گڑھ  این اے  254  جو عزیز  آباد پر مشتمل ہے اور جس میں نائن زیرو ایم کیو ایم کا مرکز بھی شامل ہے  میں محمد اسلم نے ایم کیو کے شیخ صلاح الدین کو شکست دے ڈالی ہے  اور کراچی میں خوف کی  تمام زنجیریں توڑ دالی ہیںپاکستان تحریک انصاف کے محمد اسلم خان 75 ہزار 202 ووٹلے کر کامیاب ہو چکے ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین 48 ہزار 813ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔یاد رہے کہ حلقہ این اے 254 ایم کیو ایم کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے اور یہاں حالیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ  ایم کیو ایم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حصے میں قومی اسمبلی کی 4 اور سندھ اسمبلی کی 14نشستیں آئیں، پیپلزپارٹی کراچی میں قومی اسمبلی کی 3 اور سندھ اسمبلی کی 6 نشستوں پر فاتح قرار پائی، کراچی سے سندھ اسمبلی کی دو نشستیں تحریک لبیک پاکستان اور ایک نشست ایم ایم اے کے حصے میں آئی۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حصے میں قومی اسمبلی کی 4 اور سندھ اسمبلی کی 14نشستیں آئیں، پیپلزپارٹی کراچی میں قومی اسمبلی کی 3 اور سندھ اسمبلی کی 6 نشستوں پر فاتح قرار پائی، کراچی سے سندھ اسمبلی کی دو نشستیں تحریک لبیک پاکستان اور ایک نشست ایم ایم اے کے حصے میں آئی۔

کراچی میں بھی انتخابی نتائج ملک کے دیگر حصوں کی طرح ماضی سے مختلف ہیں، شہر میں قومی اسمبلی کی 21میں سے 20 اور صوبائی اسمبلی کی 44 میں سے 43 نشستوں کے حتمی نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔

حتمی نتائج کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 نشستوں میں سے تحریک انصاف نے 14، متحدہ قومی موومنٹ نے 4 اور پیپلزپارٹی نے 2 نشستیں حاصل کیں جبکہ ایک نشست کا نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔

اسی طرح سندھ اسمبلی کی نشستوں کے نمبرز کا جائزہ لیا جائے تو تحریک انصاف 20، ایم کیو ایم پاکستان 14، پیپلزپارٹی 6 ، ٹی ایل پی 2جبکہ ایم ایم اے ایک نشست پرفاتح قرار پائی۔

ضلع ملیر میں صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخابی امیدوار کے انتقال کے باعث انتخابات ملتوی ہوگئے۔



متعللقہ خبریں