پیپلزپارٹی سندھ میں حکومت تشکیل دینے کی ہیٹرک مکمل کرنے کی تیاریوں میں مصروف

پیپلزپارٹی نے  صوبہ سندھ  کی 168 نشستوں میں سے  74 نشستیں حاصل کرتے ہوئے  حکومت تشکیل دینے کا مینڈٹ بھی حاصل کرلیا ہے

1020729
پیپلزپارٹی سندھ میں حکومت تشکیل دینے کی ہیٹرک  مکمل کرنے کی تیاریوں میں مصروف

پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ میں  پیپلز پارٹی    تیسری بار مسلسل  حکومت تشکیل  دے کر اپنی ہیٹرک کرنے کی تیاریوں کا آغاز کرچکی ہے۔  

پیپلزپارٹی نے  صوبہ سندھ  کی 168 نشستوں میں سے  74 نشستیں حاصل کرتے ہوئے  حکومت تشکیل دینے کا مینڈٹ بھی حاصل کرلیا ہے۔

سندھ اسمبلی کی 130 جنرل نشستوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کو 74نشستوں پر برتری حاصل ہے جس کے بعد پیپلزپارٹی صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے اورسندھ میں واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کی تیاری شروع کردی ہے۔

سندھ اسمبلی کے 168 کے ایوان پرمشتمل ہے جس میں 29 نشستیں خواتین جبکہ 9 نشستیں اقلیتوں کے لیے مخصوص ہیں۔

سندھ میں حکومت سازی کے لیے 68 نشستیں درکار ہوتی ہیں جبکہ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 74 نشستوں کے ساتھ مضبوط پوزیشن میں ہے اور مسلسل تیسری مرتبہ آئندہ پانچ سال کے لیے صوبے میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

پارٹی پوزیشن کے مطابق تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کی 18، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 12، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس 11، تحریک لبیک پاکستان نے 2 اورمسلم لیگ ن اور متحدہ مجلس عمل نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔



متعللقہ خبریں