شیخ رشید کی ناوٴ سپریم کورٹ نے بھی ڈبو دی ، شیخ رشید کے تمام خواب چکنا چور ہو گئے

سپریم کورٹ نے شیخ رشید کے وکیل کا موقف مسترد کرتے ہو ئے این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا اس کیس میں عدالت نے حکم امتناع بھی جاری نہیں کیا

1018462
شیخ رشید  کی ناوٴ سپریم  کورٹ نے بھی ڈبو دی ، شیخ رشید کے تمام خواب چکنا چور ہو گئے

سپریم کورٹ نے این اے 60 سے الیکشن ملتوی کرانے کیخلاف شیخ رشید کی درخواست مسترد کرتے ہو ئے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ بر قرار رکھا ہے ۔

شیخ رشید کی درخواست پر سپریم کور ٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی ۔ 

لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکیل نے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ کسی امیدوار کو سزا ہونے کی صورت میں الیکشن ملتوی نہیں ہوتے جیسے مریم اور صفدر کو سزا ہوئی لیکن اس حلقے میں الیکشن ہو رہے ہیں، اسی طرح حنیف عباسی کو سزا دی گئی اس پر الیکشن ملتوی کرنا جائز نہیں۔

شیخ رشید کے وکیل نے استدعا کی کہ جس طرح باقی حلقوں میں الیکشن ہورہے ہیں عدالت این اے 60 میں بھی الیکشن کا حکم جاری کرے اور الیکشن کمیشن کا حکم مسترد کردے۔

سپریم کورٹ نے شیخ رشید کے وکیل کا موقف مسترد کرتے ہو ئے این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا اس کیس میں عدالت نے حکم امتناع بھی جاری نہیں کیا۔

.

 راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 کا انتخاب ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست ہائیکورٹ سے مسترد ہونے پرشیخ رشید نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا۔ شیخ رشید نے موقف اپنایا کہ انتخاب ملتوی کرنے کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں چیلنج کیا، عدالت عالیہ نے قانون کو مد نظر نہیں رکھا اور درخواست مسترد کر دی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ این اے 60 راولپنڈی کے الیکشن کے تمام انتظامات مکمل تھے، سزا ہونے کی بنیاد پر امیدوار حنیف عباسی 21 جولائی کو نااہل ہو گئے، 22 جولائی کو حیران کن طور پر الیکشن کمیشن نے این اے 60 کا الیکشن موخر کر دیا اور کوئی قابل قبول وضاحت نہیں دی۔ انتخابات صرف کسی امیدوار کی وفات کی صورت میں ہی ملتوی کیے جا سکتے ہیں، این اے 60 کا الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ الیکشن ایکٹ اور آئینی آرٹیکلز کی خلاف ورزی ہے۔

سپریم کورٹ نے شیخ رشید کے وکیل کا موقف مسترد کرتے ہو ئے این اے 60 راولپنڈی میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا اس کیس میں عدالت نے حکم امتناع بھی جاری نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں