جیل میں بیماری کے دوران نوازشریف کا پیغام"برسوں کی خرابیوں کی دیوارکوآخری دھکا لگانےکا وقت آن پہنچا"

میڈیکل بورڈ نےنوازشریف کا جیل میں رہنا طبی طورپرخطرناک قرار دے دیا ہے۔ طبی معائنے میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہونے کی تصدیق ہوگئی جو دوسال قبل لندن میں ہوئی تھی۔ نواز شریف کے پیغام کے لیے کلک کیجیے

1018127
جیل میں بیماری کے دوران نوازشریف کا پیغام"برسوں کی خرابیوں کی دیوارکوآخری دھکا لگانےکا وقت آن پہنچا"

پاکستان انسٹٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم نے پیر کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا ہے اور اُنھیں ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی ہے۔

میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا جیل میں رہنا طبی طور پر خطرناک قرار دے دیا ہے۔ طبی معائنے میں ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہونے کی تصدیق ہوگئی جو دو سال قبل لندن میں ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دل کی حالت بہت خراب ہے، پہلے اوپن ہارٹ سرجری ہونے کے باعث ان کا جیل میں رہنا طبی طور پر خطرناک ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب ڈیالہ جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے اکاؤنٹ سے نوازشریف کا آڈیو پیغام جاری کیا گیا۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ "برسوں سے خرابیوں کی گرتی ہوئی دیوار کو آخری دھکا لگانے کا وقت آ گیا ہے۔"انھوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی بیٹی مریم نواز جیل میں اس لیے قید ہیں کیونکہ انھوں نے عوام کی عزت اور ووٹ کی عزت کے لیے تحریک شروع کی۔

انہوں نے اپنے ریکارڈ شدہ بیان میں کہا ہے کہ  25 جولائی کا تاریخی دن آن پہنچا ہے اور میں جیل اور اس قید میں بھی آپ کا جوش و خروش اور آپ کا ولولہ دیکھ رہا ہوں، ہر طرف ووٹ کو عزت دو کے نعرے بھی سن رہا ہوں جب کہ میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ برسوں سے ہماری خرابیوں کی ذمہ دار دیوار کو آخری دھکا دینے کا لمحہ آگیا ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ میرے آزاد وطن کے غلام بنادیے جانے والے لوگوں، اب بدل ڈالو یہ سب کچھ، میں اور مریم نواز آج اس لیے جیل میں ہیں کیوں کہ ہم نے آپ کی عزت کے لیے یہ تحریک اٹھائی، اب وقت آگیا ہے آپ اس تحریک کو کامیاب بنائیں، ایسا تاریخی فیصلہ سنائیں جو ان تمام فیصلوں کو بہالے جائے جنہوں نے پاکستان کو انصاف کا قبرستان بنادیا ہے۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں