بلوچستان میں دہماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پتا چلا ہےکہ دکان کے سامنے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں دھماکا ہوا ہے جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا

1016298
بلوچستان میں دہماکے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی

بلوچستان کے علاقے چمن کے مال روڈ پر ہونے والے   زور دار دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں،دھماکے سےمتعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر پتا چلا ہےکہ دکان کے سامنے کھڑی ایک موٹرسائیکل میں دھماکا ہوا ہے جو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔

پولیس کےمطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا جب کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 سے پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہےکہ دھماکا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی علاقے سے گزر رہی تھی، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے، علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر سیل کردیا گیا ہے اور اعلیٰ حکام بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

          



متعللقہ خبریں