پاکستان کو چوروں اور لیٹروں سے نجات دلوا کر ملک کی تقدیر بدل دیں گے: عمران خان

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کے مستقبل کو تبدیل کرنا ہے، قوم کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے، امید ہے عوام 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر ملک کی تقدیر بدلیں گے

1010208
پاکستان کو چوروں اور لیٹروں سے نجات دلوا کر ملک کی  تقدیر بدل دیں گے:  عمران خان

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے  اگر لوگوں نے  25 جولائی  کو  باہر نکل کر   تحریک انصاف کو ووٹ دیا تو  وہ چوروں  اور لیٹروں  کا خاتمہ کرتے ہوئے  ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پیشگوئی کرتا ہوں کہ آپ کے علاقوں میں خوشحالی آنے والی ہے اور میں یقین دلاتا ہوں کہ یہاں کے لوگوں کو نوکری کے لیے باہر نہیں جانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سوات ایکسپریس وے کی تعمیر کے باہر ملکی اور غیر ملکی سیاح یہاں آئیں گے اور ہر سال سیاحت کے لیے 4 نئے ریزوٹ شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت ایسی چیز ہے کہ سوئزرلینڈ کی سیاحت کی آمدنی پاکستان کی کل آمدنی کے برابر ہے جبکہ پاکستان کی خوبصورتی کے مقابلے میں سوئزرلینڈ کچھ نہیں ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان کے مستقبل کو تبدیل کرنا ہے، قوم کا بچہ بچہ مقروض ہوچکا ہے، امید ہے عوام 25 جولائی کو بلے پر مہر لگا کر ملک کی تقدیر بدلیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے وہ دونوں جمعہ کو دھوم دھام سے لاہور آرہے ہیں،اس طرح آرہے ہیں جیسے ورلڈکپ جیت کر آرہے ہیں، وہ کس منہ سے لاہور آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی وکٹیں ایک گیند سے لینے کا انتظار کررہا ہوں اور آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں