کشمیری بھارتی دباو کے سامنے گردن نہیں جھکائیں گے: میر واعظ عمر فاروق

آپ کے ساتھ ہم فکر نہ ہونے والوں کو قتل کرنا بے غیرتی ہے۔ کشمیری بھارتی دباو کے سامنے گردن نہیں جھکائیں گے: میر واعظ عمر فاروق

1008074
کشمیری بھارتی دباو کے سامنے گردن نہیں جھکائیں گے: میر واعظ عمر فاروق

مقبوضہ جمّوں کشمیر کے علاقے  میں فوجیوں کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس  کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق  کشمیر کے جنوبی علاقے کلگام میں پیٹرولنگ کرتے فوجیوں کے ان پر پتھر پھینکنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے دروان 3 شہری ہلاک  اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق  نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ "آپ کے ساتھ ہم فکر نہ ہونے والوں کو قتل کرنا بے غیرتی ہے۔ کشمیری بھارتی دباو کے سامنے گردن نہیں جھکائیں گے"۔

نوجوان مظاہرین کی ہلاکت کے بعد آننت ناگ، کلگام، شوپیاں اور پلواما میں انٹر نیٹ  کی ترسیل بند کر دی گئی۔

اس دوران کل جمّوں کشمیر میں آزادی کے حامی دختران ملت گروپ  کی سربراہ آسیہ اندرابی کو بھارت کے قومی تحقیقاتی  بیورو کی طرف سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں