کیا نواز شریف کو انتخابات سے قبل جیل بھیجا جائے گا؟ نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ تھوڑی ہی دیر میں

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدلیہ نے اس سے قبل  کے موقع پر احتساب عدالت کو چاروں جانب سے خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا

1006869
کیا نواز شریف کو انتخابات سے قبل جیل بھیجا جائے گا؟ نواز شریف کی قسمت کا فیصلہ تھوڑی ہی دیر میں

نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن(ر)صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کے فیصلے کا کسی بھی وقت اعلان کیے جانے کی توقع ہے۔

 احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

عدلیہ نے اس سے قبل  کے موقع پر احتساب عدالت کو چاروں جانب سے خاردار تاروں سے بند کر دیا گیا۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی، عدالت کچھ دیر بعد فیصلہ سنائے گی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف اور مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کی۔ وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 7 روز کیلئے مؤخر کر دیں، ملزمان عدالت حاضر ہونا چاہتے ہیں، بیگم کلثوم نوازکی میڈیکل رپورٹ درخواست کے ساتھ موجود ہے۔

 نیب نے فیصلہ مؤخر کرنے سے متعلق درخواست کی مخالفت کی اور کہا عدالت نے ملزمان کی طلبی کے نوٹسز بھی جاری کیے تھے، ملزم جان بوجھ کر عدالت نہیں آئے، ٹرائل مکمل ہے، فیصلے کیلئے تاریخ بھی مقرر تھی۔

یاد رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کیلئے درخواستیں دائر کیں، نمائندوں کے ذریعے دائر درخواستوں میں نواز شریف اور مریم نواز نے کہا کہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے برطانیہ گئے، جہاں ان کی طبعیت زیادہ خراب ہونے پر مزید قیام کرنا پڑا، کلثوم نواز کی صحت سے متعلق آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، لہذا ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کم از کم ایک ہفتے کے لیے موخر کر دیا جائے۔

پولیس کی دو جدید بکتر بند گاڑیاں جوڈیشل کمپلیکس میں موجود ہیں جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے گرد راستوں کو خاردار تاریں لگا کر بند کردیا گیا ہے۔

احتساب عدالت جانے والے راستے اورعدالت کے سامنے سروس روڈ کو دونوں اطراف سے عام ٹریفک کےلیے بندکر دیا گیا ہے، عدالت میں اور اس کےاطراف چار سو پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ 50سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی سیکورٹی پر مامور ہیں۔

ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمان عدالت اور اطراف کی سیکیورٹی کی نگرانی کر رہے ہیں، ٹریفک کے 50سے زائد اہلکار بھی ٹریفک کی نگرانی کے لیے تعینات ہیں، جبکہ شیلنگ اے پی سی وین بھی احتساب عدالت پہنچا دی گئی ہے



متعللقہ خبریں