خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی مقبولیت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، دیگرجماعتوں کا آپس میں گٹھ جوڑ

سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جارحانہ اور تھکا دینے والی مہم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، نواز شریف کا چار سال سخت میڈیا ٹرائل ہوا جس کا پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا

1006078
خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی مقبولیت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، دیگرجماعتوں کا آپس میں گٹھ جوڑ

گیلپ پاکستان  اور پلس کنسٹلنٹ نے  خیبرپختونخواہ کی عوامی رائے پر مبنی سروے کے نتائج بھی جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت جانچنے کیلئے تواتر سے سروے کرنے والے 2 نجی اداروں گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے اب ایک مرتبہ پھر عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت کا سروے کروا کر اس کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔

سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عمران خان کی جارحانہ اور تھکا دینے والی مہم کے نتیجے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، نواز شریف کا چار سال سخت میڈیا ٹرائل ہوا جس کا پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا، تمام سرویز میں آزاد امیدواروں کو بالکل نظرانداز کردیا گیا ہے۔تاہم اس کے باوجود  مسلم لیگ نون پنجاب میں  نمبر ون ہے جبکہ پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ  میں پہلے نمبر پر ہے۔

دونوں نجی اداروں کے سروے کے نتائج  کے مطابق خیبر پختوان خواہ  میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر جماعتوں کی  مقبولیت میں کمی آئی ہے۔

خیبرپختونخواہ میں تحریک انصافکی مقبولیت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خیبرپختونخواہ میں تحریک انصافکے مقابلے میں فی الحال کوئی سیاسی جماعت خاطر خواہ مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

پلس کنسٹنٹ کی جانب سے مرتب کردہ سروے نتائج کے مطابق قومی سطح پر تحریک انصاف کی مقبولیت میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہےلیکن پاکستان بھر میں مجموعی طور پر ابھی بھی مسلم لیگ نون کو دیگر پارٹیوں پر سبقت حاصل ہے۔

پیپلز پارٹی کی قومی سطح کی مقبولیت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی مقبولیت 17 فیصد کی سطح پر ہے۔



متعللقہ خبریں