نون لیگ پھرچھاگئی،اسٹبلشمینٹ کی تمام تررکاوٹوں کےباوجودمسلم لیگ نون پنجاب اوروفاق میں نمبرون: سروئیز

رائے عامہ کا جائزہ لینے والے تین اہم اداروں گیلپ پاکستان ،پلس کنسلٹنٹ  اور آئی پی او آر کے سرویز کے مطابق ن لیگ اب بھی پنجاب کی  اور وفاق کی سب سے مقبول جماعت ہے

1005352
نون لیگ پھرچھاگئی،اسٹبلشمینٹ کی تمام تررکاوٹوں کےباوجودمسلم لیگ نون پنجاب اوروفاق میں نمبرون: سروئیز

رائے عامہ کا جائزہ لینے والے تین اہم اداروں گیلپ پاکستان ،پلس کنسلٹنٹ  اور آئی پی او آر کے سرویز کے مطابق ن لیگ اب بھی پنجاب کی  اور وفاق کی سب سے مقبول جماعت ہے

مسلم لیگ نون کی راہ میں اس وقت اسٹبلشمینٹ اور دیگر اداروں کی جانب سے  جس طریقے سے  رکاوٹیں کھری کی جا رہی ہیں  اس کے باوجود مسلم لیگ نون ابھی تک اپنے پاوں پر کھری نظر آتی ہے اور جماعت میں  چوہدری نثار کے علاوہ  کوئی ایسی دراڑ     نظر نہیں آتی ہے  جس کی وجہ سے مسلم لیگ نون  پر کوئی نمایا ں ڈنٹ پڑا ہو ۔ جنوبی پنجاب میں اگرچہ  مسلم لیگ نون کے ک کئی  ایک رہنما  پارٹی سے الگ ہوچکے ہیں لیکن  عوام   اچھی طرح جانتی ہے کہ  یہ  لیڈر پہلے بھی دل سے  کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں رکھتے تھے اب  اور مستقبل میں یہ تمام لیڈر اپنے مفاد ہی کے   لڑیں گے۔

اس وقت تک پنجاب  اور مختلف علاقوں میں کروائے جانے والے    سروئز سے اس بات کی واضھ نشان دہی ہو رہی ہے کہ  مسلم لیگ نون  پنجاب میں مکمل طور پر چھائی ہوئی ہے اور اس بات سے تحریک انصاف اور اسٹبلشمینٹ بھی پوری طرح آگاہ ہے۔

مسلم لیگ  کو اس بار اقتدار سے روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کے باوجود پنجاب اور وفاق میں  اسے پہلی پوزیشن حاصل ہے اور اس کے ووٹ بینک میں  2013 کے مقابلے میں اس کے ووٹ بینک  تمام تر منفی حالات کے باوجود 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ سروے انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپینیئن ریسرچ (آئی پی او آر) کی جانب سے رواں برس 15 اپریل سے 2 جون کے دوران کیا گیا۔ اس سروے کے سلسلے میں صوبے سے 200،349 افراد سے سوالات کیے گئے، جس میں جواب دینے کی شرح 72 فیصد سے زائد تھی۔

سروے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) ووٹرز کی نسبت 5:3ے ساتھ پی ٹی آئی سے آگے ہے۔ جواب دہندگان میں سے زیادہ تر نے بتایا کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران صوبے میں لوڈ شیڈنگ میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی، ساتھ ہی انہوں نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی کارکردگی پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔

 سروے کے نتائج میں اس بات کی نشاندہی ہوئی کہ پی ٹی آئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ووٹ بینک کو اچھاخاصا متاثر کیا، جو کہ اب 2013 کے 11 فیصد کے مقابلے میں محض 5 فیصد رہ گیا ہے، اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے بہت سے رہنما پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرچکے ہیں۔



متعللقہ خبریں