مارخور کے بجائے پاکستانی پرچم کو جگہ دی جائے، چیف جسٹس پاکستان

ی آئی اے کا مجموعی خسارہ 360 ارب روپے ہے جبکہ گزشتہ 10 برسوں   کا خسارہ  280 ارب روپے ہے

1002987
مارخور کے بجائے پاکستانی پرچم کو جگہ دی جائے، چیف جسٹس پاکستان

سپریم کورٹ نے پاکستان انٹرنیشل ایئرلائن کے جہازوں پر قومی پرچم کی جگہ قومی جانور مارخور کی تصویر کو بنانے پر  پابندی لگا دی ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے پی آئی اے کے نقصانات سے متفرق  مقدمات کی سماعت کی جس دوران  فرم آڈیٹر جنرل جاوید جہانگیر، سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم اور دیگر  متعلقہ افراد  نے   اپنی اپنی وضاحتیں پیش کیں۔

جب شجاعت عظیم کے وکیل مرزا محمود احمد نے اپنے موکل کا دفاع کرنے کے لیے  بات کرنے کی کوشش کی تو  چیف جسٹس نے انہیں  بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا آپ کا مقصد  موکل  کی پوزیشن کو عوام میں صاف کرانا ہے، لہذا  میں آپ کو ایک سیکنڈ  کے لیے بھی  اجازت نہیں دوں گا۔

انہوں  نے استفسار کیا کہ گزشتہ 10 برس میں  پاکستانی ہوائی فرم کو کتنا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔ جس پر جواب ملا کہ  پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 360 ارب روپے ہے جبکہ گزشتہ 10 برسوں   کا خسارہ  280 ارب روپے ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اس نقصان کی وجہ بھی ہوگی اور اس کا کوئی ذمہ دار بھی ہوگا، ہم نے اس بات کا تعین کرنا ہےآج کی سماعت کا مقصدآڈٹ سے نقصان کا تعین کرنا ہے۔

 اس ضمن میں غیر جانبدار اورآزاد آڈٹ ہونا ضروری ہے، اٹارنی جنرل نے بھی آڈیٹر جنرل سے آڈٹ کرانے کی حمایت کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں