سپریم کورٹ میں "فرزندِ راولپنڈی" کے حق میں" ٹلیاں " بج اٹھیں، سیاست میں"اہل" کا سرٹیفیکیٹ جاری

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میرے خلاف فیصلہ آتا تو بھی قبول کرتا ، میں نوازشریف نہیں ، عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، میں پنڈی بوائے ہوں،پنڈی نے مجھے شناخت دی ،پنڈی میرا ہے، پاکستان میرا ہے

991572
سپریم کورٹ میں "فرزندِ راولپنڈی"  کے حق میں" ٹلیاں " بج اٹھیں، سیاست میں"اہل" کا سرٹیفیکیٹ جاری

سپریم کورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف مسلم لیگی رہنما شکیل اعوان کی درخواست خارج کرتے ہوئے ان کو اہل قرار دیا ہے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا۔شیخ رشیدکی اہلیت کے خلاف مسلم لیگ ن کےشکیل اعوان نے درخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ شیخ رشید نے اثاثے چھپائے،کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی اور اثاثےکم ظاہر کئے۔الیکشن ٹربیونل نےتکنیکی بنیادوں پرشکیل اعوان کی پٹیشن خارج کی تھی،شکیل اعوان نےالیکشن ٹربیونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا۔

 شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف، شہباز شریف میں آرہا ہوں، کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی چیز نہیں چھپائی۔ انہوں نے کہا راولپنڈی کا ہوں، میری ساری دولت راولپنڈی میں ہے، عمران خان کے ساتھ حکومت بنا کر چوروں کو لٹکاؤں گا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا جو میری سیاسی موت دیکھ رہے تھے انکی سیاسی زندگی دیکھنا چاہتا ہوں، جن کی چھتیں ٹپکتی ہیں میں انکا لیڈر ہوں، کہا تھا میرے خلاف فیصلہ آیا تو قبول کروں گا۔

 انہوں نے کہا میرا نام نواز شریف نہیں، شیخ رشید ہے، جس فیصلے کو انہوں نے سیاست بنانا چاہا وہ انکی سیاسی موت ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آج مجھے پھر عزت دی، میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا، کوئی چیز نہیں چھپائی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ میرے خلاف فیصلہ آتا تو بھی قبول کرتا ، میں نوازشریف نہیں ، عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے، میں پنڈی بوائے ہوں،پنڈی نے مجھے شناخت دی ،پنڈی میرا ہے، پاکستان میرا ہے۔

دوسری جانب اس فیصلے پر درخواست گزار شکیل اعوان کا کہنا ہے کہ  شیخ رشید نے بیان حلفی میں مانا کہ انہوں نے غلطی سے جائیداد چھپائی، اس کے باوجود یہ فیصلہ آیا، ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان میں انصاف کا حصول کتنا مشکل ہے ۔



متعللقہ خبریں