عدلیہ پرآئین شکنوں کی محافظ اور محبِ وطنوں کی دشمنی کا ٹھپہ کیوں لگ رہا ہے؟ نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اس ملک میں جو دن رات ایک کرکے ملک کی خدمت کرتے ہیں وہ غدار ہیں اور جنہوں نے ملک کو داؤ پر لگادیا، آئین توڑا، وہ محب وطن ٹھہرے

990779
عدلیہ  پرآئین شکنوں  کی محافظ  اور محبِ وطنوں کی  دشمنی کا ٹھپہ  کیوں لگ رہا ہے؟ نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ 'آئین توڑنے والے اور ملک میں دہشت گردی لانے والے کو ویلکم کیا جارہا ہے اور جس نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا، اسے ایٹمی قوت بنایا، اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جا رہا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ  عدلیہ آئین کی محافظ ہوتی ہے لیکن  یہاں عدلیہ  ان لوگوں کو تحفظ دے رہی ہے جو آئین کی مسلسل خلاف ورزی  کرتے چلے آرہے ہیں۔

 سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اس ملک میں جو دن رات ایک کرکے ملک کی خدمت کرتے ہیں وہ غدار ہیں اور جنہوں نے ملک کو داؤ پر لگادیا، آئین توڑا، وہ محب وطن ٹھہرے۔

اس موقع پر نواز شریف نے خواجہ حارث کی جانب سے ان کے خلاف نیب ریفرنسز سے دستبرداری کے معاملے پر بھی بات کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا، 'یہ اتنا آسان فیصلہ نہیں، ایک وکیل نےکیس پر 9 ماہ محنت کی ہے'۔

انہوں نے بتایا کہ 'خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں کہہ دیا تھا کہ وہ ہفتہ اور اتوار کو کام نہیں کریں گے، جس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آپ ہمیں دھمکی دے رہے ہیں'۔

نواز شریف نے کہا کہ 'اس طرح مقدمے نہیں لڑے جاتے، ہم کون سا 10 سالوں سے مقدمہ لڑ رہے ہیں لیکن حالیہ کچھ عرصے کے دوران میں اور مریم 100 پیشیاں بھگت چکے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حالات میں مقدمہ چلانا فیئر ٹرائل کے خلاف ہے، لیکن اگر فیئر ٹرائل ہے تو مجھے یہ حق حاصل ہے کہ میں اپنی مرضی کا وکیل کروں اور مجھ سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا'۔



متعللقہ خبریں