نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ان کی 7 رکنی نگراں کابینہ غیر سیاسی ہے، اس نگراں سیٹ اپ کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے جو کہ ہماری ذمہ داری ہے

988698
نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کی 7 رکنی کابینہ نے اپنے عہدؤں کا حلف اٹھا لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں گورنر محمد زبیر نے کابینہ اراکین سے حلف لیا۔

نگران کابینہ اراکین میں خیر محمد جونیجو، جمیل یوسف، ڈاکٹر جنید شاہ، کرنل (ر) دوست محمد چانڈیو، ڈاکٹر سعدیہ رضوی، سائمن جون ڈینیل اور مشتاق علی شاہ شامل ہیں۔ تقریب میں نگران وزیراعلیٰ فضل الرحمان سمیت مہمانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ان کی 7 رکنی نگراں کابینہ غیر سیاسی ہے، اس نگراں سیٹ اپ کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے جو کہ ہماری ذمہ داری ہے۔

فضل الرحمان نے اپنی سات رکنی نگراں صوبائی کابینہ کی گورنر ہاؤس میں منعقد حلف برداری تقریب کے بعد ان کے ہمراہ مزار قائد پر حاضرد ی اور اس موقع پر میڈیا سے بات چیت بھی کی۔ 

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بدعنوانی کی روک تھام کیلیے نیب کا ادارہ موجود ہے، ہمارے نگراں سیٹ اپ کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہے جوکہ ہماری ذمہ داری ہے، کوشش ہوگی صوبے میں ہر دن کام کریں اور عوام سے رابطہ میں بھی رہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بہت سے محکمے ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کام کریں گے۔



متعللقہ خبریں