مسلم لیگ نون کے اعتراضات اور پیپلزپارٹی کےخدشات کے باوجود حسن عسکری نے وزیراعلیٰ پنجاب کاحلف اٹھالیا

پاکستان مسلم لیگ نون    کی جانب سے  حسن عسکری  پر اپنے شدید خدشات ظاہر کیے جانے  اور غیر جانبدار  نہ ہونے بلکہ کھل کر  پی ٹی آئی کی مخالفت کرنے  کے باوجود  پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلیٰ کے طور پر  حلف اٹھالیا ہے

988435
مسلم لیگ نون کے اعتراضات اور پیپلزپارٹی کےخدشات کے باوجود حسن عسکری نے وزیراعلیٰ پنجاب کاحلف اٹھالیا

پروفیسر حسن عسکری نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھا لیا۔

  گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے حسن عسکری سے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

پاکستان مسلم لیگ نون    کی جانب سے  حسن عسکری  پر اپنے شدید خدشات ظاہر کیے جانے  اور غیر جانبدار  نہ ہونے بلکہ کھل کر  پی ٹی آئی کی مخالفت کرنے  کے باوجود  پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر اعلیٰ کے طور پر  حلف اٹھالیا ہے  حالانکہ  سابق  وزیراعظم شاہد  حاقان عباسی اسے پری پول ریگنگ  قرار دے چکے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی   حسن عسکری کو پنجاب کا  نیا  نگراں وزیر اعلیٰ بنانے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے تاہم الیکشن کمیشن نے تمام تحفظات اور خدشات کو مسترد کرتے ہوئے حسن عسکری کی تعیناتی کو درست قرار دیا۔

پروفیسر حسن عسکری نے 1968 میں پنجاب یونیورسٹی سے پولیٹیکل سائنس اور انگریزی ادب میں بی اے آنرز کیا، 1980 میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا سے پی ایچ ڈی کی، پروفیسرحسن عسکری کو 23 مارچ 2010 کو صدر پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا، حسن عسکری مصنف، معروف سیاسی تجزیہ کار ہیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے چار اہم کتابیں سیاست اور ملٹری پر لکھیں، انکی لکھی گئیں کتابیں بہت ہی مقبول ہوئیں۔ ڈاکٹر حسن عسکری سٹاف کالج، پنجاب یونیورسٹی میں خصوصی لیکچرر بھی دیتے رہے۔ حسن عسکری دنیا نیوز کے پروگرام تھینک ٹینک کا حصہ رہے۔

حسن عسکری کی تعیناتی پر مسلم لیگ ن کی جانب سے اعتراض کیا گیا، جبکہ پیپلز پارٹی نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا تاہم الیکشن کمیشن نے تمام تحفظات اور خدشات کو مسترد کرتے ہوئے حسن عسکری کی تعیناتی کو درست قرار دیا۔



متعللقہ خبریں